امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا کرنےفیصلہ

اسلام آباد:امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا کرنےفیصلہ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دست راست اسد عمر نے کہا ہےک ایسے بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہےکہ جلد از جلد ایسے بیمار قیدیوں کی فہرست تیار کرکے پیش کی جائے

سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایسے بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر کے مطابق وزیراعظم نے ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کی پالیسی بنانے کا کہا ہے، یہ ایسے پاکستان کی طرف ایک اور قدم جہاں اولین ترجیح کمزور طبقہ ہے نہ کہ طاقتور اور دولتمند افراد۔

کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بھی صدر مملکت سے ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔ارسلان تاج نے اپنے خط میں صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرم ملک سے باہر جاسکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے۔

x

Comments are closed.