مزید دیکھیں

مقبول

ماسکو میں روسی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک

یوکرین جنگ میں صورتحال دن بدن پیچیدہ ہوتی جا...

لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی...

وزیر خزانہ کی امریکہ میں عالمی مالیاتی اداروں ،کارپوریٹ لیڈرز سے ملاقاتیں

پاکستانی سفارتخانے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی...

ٹرمپ نے مودی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت...

اگلے تین مہینےاہم ہیں‌ :وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

اسلام آباد:اگلے تین مہینے اہم:وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو بیرون ملک سفر سے روک دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کریں ، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزراءغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں۔ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں