وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

0
47

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی سیٹ اپ بھی تبدیل ہوگیا ہے اور تازہ فیصلے میں‌ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

ذرائع کے مطابق اس حوالےسے سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر ، فواد چودھری، پرویز خٹک اور عامر کیانی شامل ہیں‌

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شفقت محمود اور عمران اسماعیل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ان کے ساتھ ساتھ علی زیدی ، قاسم سوری، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور حماد اظہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،

نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان بزدار، محمود خان، شیریں مزاری ، سیف اللہ نیازی ، بھی کمیٹی کا حصہ ہیں اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید ، چودھری سرور اور خان محمد جمالی بھی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کے رکن ہیں

یاد رہے کہ چند دن پہلے چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان تھا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے خبربھی دی تھی

اس پیغام میں یہ کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔

فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔

Leave a reply