وزیراعظم عمران خان پرخاتون اول سمیت کئی اہم خواتین کاسحرہوچکا ،عظمی کاردار کے بعد پی ٹی آئی ورکرانعم ممتاز کےاہم انکشافات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان پرخاتون اول سمیت کئی اہم خواتین کاسحرہوچکا ہے ،عظمی کاردار کے بعد ایک اورپی ٹی آئی ورکرانم ممتاز کی آڈیولیک،بڑےانکشافات،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت سمیت اہم معروف کارکنان کے اہم رازوں سے پردے اٹھنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں کہ ایک اورخاتون ورکزکی طرف سے بڑے خطرناک الزامات لگادیئے گئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے کی طرف جب ممبراسمبلی عظمیٰ کاردار کی طرف سے اہم انکشافات کئے گئے ، آج ایک اوراہم خاتون انعم ممتار کی طرف سے عمران خان اوران کے گرد خاتون اول سے لیکردیگراہم خواتین کے متعلق اہم انکشافات نے پی ٹی آئی کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رکھا ہے ،

انعم ممتازکیا کہتی ہیں،آڈیوکال کوکلک کریں اورسنیں انکشافات سےبھری گفتگو کا خلاصہ

ذرائع کے مطابق عظمی کاردار کی طرح انعم ممتار کی بھی آڈیو کال لیک ہوگئی ہے ، جس میں انعم ممتازاس بات کا انکشاف کرتی ہیں کہ خاتون اول سے لیکر بڑی تعداد میں خاص خواتین نے وزیراعظم عمران خان کواپنے سحرمیں جکڑرکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عمران‌ خان کے فیصلوں پران کا اثردکھائی دیتا ہے

انعم ممتاز کہتی ہیں کہ بہت جلد وہ ان سارے رازوں پرسے پردہ اٹھائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان خواتین کا نام پرافشاں کریں گی جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کو گھیررکھا ہے،انعم ممتازکہتی ہیں کہ دکھ اس بات کا ہے کہ عمران خان کو بیگانے نہیں اپنے ہی مروا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں وزیراعظم عمران‌خان کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ان کے اپنے لوگ ہی ان کی اپوزیشن ہے جو وزیراعظم کو اندھیرے میں رکھ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اس سے بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ، انعم ممتاز کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس ٹولے کے متعلق اوربھی انکشافات کسی طرف سے آجائیں جو وزیراعطم کے گرد گھیرا ڈال چکا ہے

یاد رہے کہ چند دن قبل ایسے ہی پی ٹی آئی کی نظریاتی ورکرممبرصوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کی جانب سے بھی بڑے اہم انکشافات کئے گئے تھے ، جس کے بعد ملک میں حکمران پارٹی کے اندرہونے والی توڑپھوڑاورشدید اختلافات کی‌خبروں سے سیاسی فضا گرد آلود ہوگئی تھی ، بعد ازاں‌ پارٹی نے عظمیٰ کاردار کو پنجاب کی میڈیا کمیٹی کی رکنیت سے فارغ کردیا تھا

Comments are closed.