وزیراعظم عمران خان نے گورنربدلنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان کوتبدیل کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم نے نئے گورنرکی تعیناتی کے لیے مختلف ناموں پرمشاورت شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنربلوچستان کوتبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ سے واپسی پرگورنرکوپرچی تھمائی تھی، وزیراعظم نے گورنربلوچستان کواستعفی دینے کا کہا، وزیراعظم نے گورنربلوچستان کواپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نئے گورنرکی تعیناتی کے لیے مختلف ناموں پرمشاورت شروع کر دی، تحریک انصاف کے ظہورآغا، ڈاکٹرفیض کاکڑکے ناموں پرمشاورت جاری ہے، نئے گورنربلوچستان کےلیے سعید مندوخیل، نصیب اللہ بازئی کے نام بھی زیرغور ہیں ۔

Comments are closed.