وزیراعظم عمران خان اہلیہ کولےکروزیراعظم ہاوس چھوڑکرچلےگئے

0
37

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان اہلیہ کولے کراسلام آباد چھوڑگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کو لے کراسلام آباد سے نکل گئے ہیں ، وزیراعظم کے ساتھ اورکون ہے اس سے متعلق ابھی تک پتہ نہیں چل سکا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چھٹیاں گزارنے نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دو دن گزاریں گے۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان دو دن کی چھٹیاں گزارنے سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے ایبٹ آباد ہیلی کاپٹر پر پہنچے۔ایبٹ آباد سے وزیراعظم براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے۔وزیراعظم عمران خان کل نتھیا گلی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی تنھیا گلی میں موجود ہیں

Leave a reply