وزیراعظم عمران خان نے سابق افغان صدر کو ٹیلی فون کرکے دعوت بھی دے دی

0
30

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سابق افغان صدر کو ٹیلی فون کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کچھ دیر قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی سے خصوصی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان افغانستان سےمتعلق خصوصی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے، جس کی تفصیلات جلدسامنےلائی جائیں گی‘۔

 

انہوں نے بتایا کہ ’کانفرنس میں حامدکرزئی سمیت اہم افغان قیادت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،توقع ہے افغانستان کےمسائل کےحل کی نئی امید پیدا ہوگی‘۔

قبل ازیں امریکی جریدے نے ایک خبر شائع کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے لیے افغانستان کے رہنماؤں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں 17 سے 19 جولائی کے دوران کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں متعدد افغان رہنماؤں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

Leave a reply