وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے

0
19

اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعظم عمرانخان ایک روزہ دورے پر پشاور جائیں گے
وزیراعظم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کریں گے وزیراعظم کو پی کے 63 کی ناکامی پر بریفنگ دی جائے گی

تفصیلات کہ مطابق وزیراعظم عمران خان اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوگا وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی مفصل رپورٹ پیش کی جائے گی اور صوبائی اراکین اسمبلی ملاقات میں اپنے اپنے حلقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے وزیراعظم عمران خان سینٹ کے الیکشن پر ارکان صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے اور اور انہیں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کی ہدایات جاری کریں گے یاد رہے اس سے پہلے خیبرپختونخوا کے بیس ارکان اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے کر سنیٹر منتخب کروایا تھا وزیراعظم عمران خان کا کل پشاور کا دورہ انتہائی اہم ہے جس میں وہ پی ٹی آئی پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے

Leave a reply