وزیر اعظم عمران خان پسے ھوئے محروم طبقات کی ترقی کو یقینی بنانا چاھتے ہیں، لال چند مالہی

0
32

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیامینٹری سیکریٹری ھیومن رائٹس لال چند مالہی نے آج ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں قائم کردہ احساس پروگرام کے مراکز کا دورہ کیا اور احساس پروگرام کے مقامی افسران سے بریفنگ لی۔
اس موقع پر بات کرتے ھوے انھون نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ھے کہ پسے ھوئے اور کئی دھائیوں سے محروم طبقات کو اوپر لایا جائے اور حکومت ان طبقات کی ترقی کو یقینی بنائے۔
لال چند مالہی نے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں کرونا کے دوران ایک لاکھ پچھتر ھزار خاندانوں کو 12000 کیش امداد دی گئی۔ امداد کسی بھی سیاسی مداخلت سے پاک اور بغیر کسی رنگ نسل مزھب اور سیاسی امتیاز کے دی گئی۔ اب ایک اور قسط جاری کر دی گئی ھے اور پورے ملک میں 70 لاکھ خاندانوں کو جون تک بارہ ھزار کی کیش امداد فراھم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان سروے اپنے آخری مراحل میں ھے اور اس کے بعد ان مستحق خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ بھی حکومت برداشت کرے گی۔
لال چند مالہی نے عمران خان اور مخدوم شاہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے ھر خاندان کو صحت کارڈ مہیا کیا جا چکا ھے جس کی مدد سے اب ھر خاندان کا ساڑھے سات لاکھ کی مالیت کا صحت انشورنس حاصل ھے۔ تھرپارکر سندھ کا واحد ضلع ھے جسے صحت کارڈ مہیا کر دیا گیا ھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 100 آر او پلانٹس پر کام جلد شروع ھو جائے گا۔
پی ٹی آئی اہم این اے نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی کی صوبائی حکومت اپنا فرض پورا کرے اور تھر کی عوام کو پانی، صحت ، تعلیم اور دیگر صحولیات فراھم کرے۔ انھون نے الزام عائد کیا کہ پی پی پی کے عوامی نمائندگان تھر کی عوام سے ووٹ لے کر غائب ھو جاتے ھیں۔ اب تھر کی عوام کو بھی جاگنا ھوگا اور ان بہروپیون کو بھگانا ھوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہتی تھی کہ جمہوریت بہترین انتقام ھے اب سمجھتی ھے کہ انتقام بہترین جمہوریت ھے۔ سندھ میں مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رھا ھے اس کی مثال حلیم عادل شیخ اور تھرپارکر میں جھوٹی ایف سی آرز کا داخل ھونا ھے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اکبر پلی، کرشن شرما اور دیگر ہمراہ تھے۔

Leave a reply