وزیراعظم عمران خان کل اٹک کا دورہ کریں گے

0
32

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کل اٹک کا دورہ کریں گے پارک گراونڈ چیچی گاؤں غازی بروٹھا نہر کے اطراف میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

(باغی ٹی وی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم،اجی فاسٹ سلمان وڑائچ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی جودت ایاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اٹک،اسسٹنٹ کمشنر حضرو اور ٹیم امین اسلم کا غازی برٹھا نہر کا کے اطراف کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے تیاریوں کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ محکمہ جنگلات کا آئندہ تین سالوں میں نیر کے اطراف دس لاکھ پودے لگا کر اٹک کو سرسبز و شاداب پاکستان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی پودے لگانے سے ہمارےماحول سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر فرد ایک ایک پودا لگا کر اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیے

Leave a reply