"وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق”نقل وحرکت محدود:عالمی قوتیں راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں

0
58

اسلام آباد :”وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق”نقل وحرکت محدود:عالمی قوتیں راستے سے ہٹانا چاہتی ہیں ،اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان خطرے میں ہے اس لیے سیکورٹی اداروں کی ہدایت پر وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ،

اسی حوالے سے انکشاف کرتےہوئے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ پرواہ نہیں کرتے،وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم پر ڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی ،ہم نے امریکا کاساتھ دیا، بدلے میں افغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دے دیئے ،ان کاکہناتھاکہ اڈے مانگنے کی بات سرکاری طور پر نہیں ہوتی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ کچھ نام نہاد دانشور ہر وقت پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں،نوازشریف اورمیڈیا کے کچھ لوگ مل کر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں،نوازشریف کو جس نے بنایا اس نے برباد بھی کردیا،چودھری نثار پارٹی لیڈرشپ کے خلاف بولے اور فارغ ہو گئے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سینئر صحافی ہارون الرشید کا بھی ایسا ہی بیان سامنے آیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے خلاف بیان دے کر جان خطرے میں ڈال دی

یاد رہے کہ باغی ٹی وی اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ جاری کرچکا ہے جس میں عمران خان کو اسرائیل ، بھارت ، امریکہ ،افغانستان اورپاکستان کے خلاف سازشوں میں حصے دار چند دیگرممالک وزیراعظم عمران خان کوراستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ،اس سلسلے میں غیرملکی ایجنسیاں ملک کے اندر موجود غیرملکی دہشت گردوں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں‌

Leave a reply