‏وزیراعظم عمران خان کاابوظبی کےولی عہد کوٹیلی فون:بھرپوراعتماد کرنےپرشکریہ

اسلام آباد : ‏وزیراعظم عمران خان کاابوظبی کےولی عہد کوٹیلی فون:بھرپوراعتماد کرنےپرشکریہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اوران کی خیریت دریافت کی

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے ولی عہد کا ان پربھرپوراعتماد کرنے پرشکریہ ادا کیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس بات چیت کے دوران ‏دونوں رہنماوَں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا

‏وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماوَں نے پاک یو اے ای تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ‏دونوں رہنماوَں میں کورونا کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر گفتگوہوئی اورایک دوسرے پربھرپوراعتماد کی یقین دہانی کروائی

یہ بھی معلوم ہوا کہ ولی عہد نے وزیراعظم کی طرف سے معاشی اصطلاحات کوبہت زیادہ پسند کیا اورلاہور میں بہت بڑے کاروباری مرکز کی تعمیر وترقی میں دلچسپی کا اظہاربھی کیا

یاد رہے کہ ‏شیخ محمد بن زید ابوظبی کے ولی عہد ،یو اے ای افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ہیں ، اس اہم ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماوَں کا کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.