وزیرِ اعظم عمران خان کا پیرا پلیجک سینٹر حیات آباد پشاور کا دورہ

0
30

پشاور:وزیرِ اعظم عمران خان کا پیرا پلیجک سینٹر حیات آباد پشاور کا دورہ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم نےپیرا پلیجک سینٹر حیات آباد پشاور کا دورہ کا اہم دورہ کیا اوراس دورے کے دوران اہم معاملات کا جائزہ بھی لیا

ذرائع کے مطابق اس اہم موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا بھی دورے کے دوران وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے

100 بستروں پر مشتمل اس سینٹر میں پورے پاکستان سے آئے مریضوں کا جامع جسمانی بحالی پروگرام کے تحت علاج کیا جاتا ہے. دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں معذور افراد کی بحالی کیلئے تمام تر مددگار آلات خود تیار کئے جاتے ہیں.

اسکے علاوہ رواں ماہ میں تیار ہونے کے بعد ہسپتال کی نئی عمارت انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی جس سے مجموعی طور پر بستروں کی تعداد 100 سے بڑھ کر 150 ہو جائے گی.

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی.

Leave a reply