وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

0
19

وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی صفائی مہم اوردیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزراء فروغ نسیم، خسروبختیار اور خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی ظفرمرزا اور سینئرافسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں کراچی کےشہریوں کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے پانی کی فراہمی پر گفتگو ہوئی، سیوریج،صفائی،ماس ٹرانزٹ سسٹم اوردیگراہم مسائل پربھی غورکیاگیا، ڈی جی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن نےکلین کراچی مہم میں پیشرفت پربریفنگ دی، وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کامعاشی حب ہونےکےناطےپاکستان کامستقبل کراچی کےمستقبل سےجڑاہے،

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی بدانتظامی اورغفلت کاخمیازہ کراچی کےعوام کوبھگتناپڑرہاہے، پانی کی قلت سےلےکرصحت کےمعاملےتک شہریوں کوشدیدخطرات لاحق ہیں، کراچی کےعوام کودرپیش مسائل پرشدیدتشویش ہے، مسائل کےحل کےلیےوفاقی حکومت ہرممکن کرداراداکرےگی،

Leave a reply