وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

0
41

لندن:وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، وہ ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جبکہ پیر کو میاں نواز شریف سے بھی ملیں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہیں۔وزیراعظم لندن سے امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سے لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہیں شاہی پروٹوکول میں گھر پہنچایا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ملکہ ایلزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔

 

‘عالمی رہنما ملکہ کی آخری رسومات کے لیے برطانیہ پہنچ رہے ہیں’اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے عالمی رہنما ہفتے سے لندن پہنچنا شروع ہو گئے۔

برطانیہ میں تاریخی 70 برس طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔برطانوی عوام کو ملکہ کا تابوت دیکھنے کے لیے 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ رات کے وقت موسم سرد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ سے دریائے ٹیمیز کے کنارے میلوں تک لمبی قطاریں تھیں، جب ان کا تابوت برطانوی پارلیمنٹ کمپلیکس میں لایا گیا تھا۔

Leave a reply