پاکستانیو!تمہارا وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتا ہے : صدر مملکت

0
44

اسلام آباد:اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خطاب میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے امت کو اسلام کا بہت واضح تصور دیا لیکن آج امت مسلمہ کو کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے اور وہ مضبوط قیادت کی منتظر ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

ڈاکٹرصدرعارف علوی کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ایک بہتراسلامی ریاست کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کی پیروی کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا احساس پروگرام فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے جس میں ریاست آبادی کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال کرے گی۔

نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نا صرف ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔صدرمملکت نے وزیراعظم کی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلمسے محبت کے بارے میں یہ کہہ کرخوشخبری دی کہ عمران خان جب بھی بات کرتا ہے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلمکی کرتا ہے

مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

Leave a reply