فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم

0
38

اسلام آباد:فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے سلسلے میں جلد از جلد روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ملکی تشخص، تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کے کردار اور بحالی کے حوالے سے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نےفلم انڈسٹری کی بحالی کی تجاویز پر جلد از جلد روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا مقامی سطح پر فلموں کی تیاری کے لیے مراعاتی پیکیج پر بھی لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا ملک و قوم کے منفرد تشخص کو ملک کے اندر اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، پاکستانیت کا فروغ، نوجوان نسل کو قومی ورثے سے روشناس کرانا ہماری ترجیح ہے، سینما عوام کو معیاری، سستی تفریح کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔

انھوں نے کہا سینما معاشرتی اقدار، تہذیب و تمدن اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن ملک میں فلم انڈسٹری کی زبوں حالی کی وجہ سے غیر ملکی مواد کی بھرمار ہے، جس سے نوجوان نسل کی تربیت کی کوششیں بھی متاثر ہوئیں۔

Leave a reply