وزیر اعظم کا تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج:ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے

0
38

اسلام آباد:وزیر اعظم کا تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج:ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کا صنعت پیکج سے فائدے کا رحجان معیشت کے استحکام کا ضامن ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 40 پراجیکٹس اب تک ایف بی آر کے سسٹم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، مزید 4812 پراجیکٹس نے رجسٹرڈ ہونے کے لیے ڈرافٹس تیار کر لیے۔

ترجمان کے مطابق ایک خریدار نے ڈکلیریشن ایف بی آر کو جمع کروا دی، 297 خریداروں نے آئرس سسٹم میں اپنی ڈکلیریشنز تیار کر لی ہیں۔ کاروباری طبقے کی طرف سے مراعاتی پیکج پر اچھا رحجان دیکھنے میں آیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رجحان وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی صنعت اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ویژن پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعظم کا مراعاتی پیکج ملکی معیشت کے استحکام کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a reply