گستاخانہ خاکوں اورگستاخیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے امت مسلمہ متحد ہوجائے، وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط

0
30

لاہور:گستاخانہ خاکوں اورگستاخیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے امت مسلمہ متحد ہوجائے، وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط،اطلاعات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔وزیراعظم نے امت مسلمہ کومتحدہونے کا پیغام دیا ہے

وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان ناموس رسالت ﷺ کے معاملے متحد ہوں، ہمیں مغربی دنیا کو ناموس رسالت ﷺ کی مسلمانوں کیلئے اہمیت بتانا ہوگی، یورپ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے واقعات ہو رہے ہیں، بے حرمتی کے واقعات، قیادت کی سطح پر بیانات اسلامو فوبیا بڑھنے کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

 

 

خط میں کہا گیا یورپ میں مساجد بند کرائی جارہی ہیں، مسلمان خواتین کو پسند کے لباس کے حق سےمحروم کیاجارہاہے ، دوسری طرف پادری راھبہ اپنے مذہبی لباس کھلے عام پہنتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

خط میں کہا گیا کہ مسلم لیڈران مغربی ممالک کے لیڈرز کومعاملے کی نوعیت سمجھانے کیلئے کرداراداکریں ، دنیا مزید نفرت اور انتہا پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، ہمارا مذہب امن ،برداشت سکھاتا ہےجس کا عملہ مظاہرہ ریاست مدینہ تھا۔

عمران خان نے روز دیا کہا اسلام اور ہمارےنبیﷺکی ناموس پر حملے بند ہونے چاہئیں، مسلمانوں نے بوسنیا،عراق ،افغانستان،مقبوضہ کشمیر میں قتل دیکھا لیکن بات جب ایمان اور نبیﷺ کی حرمت پر آتی ہے تو وہ زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولؐ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسول ﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولؐ منائیں گے۔

Leave a reply