شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش کمانڈربول اٹھے

0
22

لندن:پرنس ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے بیان پر سابق برٹش کمانڈر کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری ‘اسپیئر’ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران 6 فضائی مشن کیے اور 25 افغان شہریوں کو ہلاک کیا۔شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’افغانستان میں تعیناتی کے دوران میرا نمبر 25 رہا، یہ نمبر میرے لیے باعث اطمینان تو نہیں لیکن باعث شرمندگی بھی نہیں، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔‘خیال رہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے۔تاہم شہزادہ ہیری کے 25 طالبان کو ہلاک کرنے کے اعتراف پر رچرڈکیمپ جو افغانستان میں برٹش کمانڈر رہ چکے ہیں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

مسٹرہیری!جن کوآپ نےقتل کیا وہ شطرنج کےمہرے نہیں انسان تھے:افغان طالبان رہنماانس…

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈکیمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ ہیری نے 25 طالبان کو ہلاک کرنے سے متعلق بیان دینے کا غلط فیصلہ کیا اور اپنی ساکھ کو داغدار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہیری نے اس بیان کے بعد اپنی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،ان کا یہ بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔

گھارو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پر متعلقہ آپریشن میں ہلاکتوں پر تبصرہ نہیں کر سکتے جبکہ 25 طالبان کی ہلاکت پر وزیراعظم رشی سونک نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی شہزادہ ہیری کے 25 افغانوں کو مارنے کے بیان پر طالبان کے سینیئر رہنما انس حقانی کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

اپنے ردعمل میں انس حقانی نے کہا کہ ہیری نے جن لوگوں کو مارا وہ افغان تھے جن کی فیملیز بھی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں انس حقانی نے مزید کہا کہ ’مسٹر ہیری! جن لوگوں کو آپ نے قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں تھے، وہ انسان تھے۔‘انس حقانی نے شہزادہ ہیری کو جنگی جرائم کا مرتکب بھی قرار دیا اور کہا کہ ’سچ وہی ہے جو آپ نے کہا کہ ہمارے بے گناہ لوگ آپ کے فوجیوں کیلئے شطرنج کے مہرے جیسے تھے، پھر بھی اس کھیل میں آپ کو ہی شکست ہوئی۔‘

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے برطانوی فوج میں 10 برس خدمات انجام دیں اور وہ کیپٹن کے عہدے تک پہنچے۔وہ اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ شاہی محل چھوڑ کر امریکا منتقل ہوچکے ہیں اور تب سے اب تک شاہی خاندان پر بے شمار الزامات لگاچکے ہیں۔نیٹ فلکس سیریز میں ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے اور اب ہیری کی سوانح عمری میں بھی نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

Leave a reply