ملکہ میکسما کا دوروزہ پاکستان،اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں اورمعاہدوں کا امکان
اسلام آباد: نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکہ نیدرلینڈز صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ ان کی کل دو روزہ پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش
ذرائع کے مطابق ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ پاکستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ملکہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ محبت بھرا اوریہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں
عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر
پاکستان نے فنانشل انکلوثن کیلئے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کا ایک اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور چھوٹی ادائیگیوں کے نرخ کو کم کرنا ہے۔ملکہ میکسما 2009ء سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے انکلوسیو فنانس برائے ترقی ہیں۔