سویڈن :کرونا نے شہزادیوں کو مجبورکردیا ،شہزادی صوفیہ نے ہسپتال میں ملازمت اختیارکرلی ،اطلاعات کے مطابق سویڈن کی شہزادی 35 سالہ صوفیہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ہسپتال میں ملازمت اختیار کرلی۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہزادی صوفیہ نے کورونا وائرس کے خلاف اسٹاک ہوم ہسپتال میں نرس کے طور پر کام شروع کردیا، وہ اس ہسپتال کی اعزازی چیئر ممبر بھی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 35 سالہ شہزادی 3 روز کی میڈیکل ٹرینگ کے بعد طبی عملے میں شامل ہوئیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکیں۔
Princess Sofia of Sweden Scrubs in at Hospital to Clean and Cook During Coronavirus Outbreak https://t.co/s5UZwp4kCX
— People (@people) April 16, 2020
سویڈین شاہی گھرانے سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا کہ ’یہ ایک ایسا وقت ہے جہاں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، تاکہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے اوپر سے کام کا بوج کچھ کم ہوسکے‘۔رپورٹ کے مطابق صوفیہ براہ راست کورونا کے مریضوں کے ساتھ کام نہیں کریں گی، بلکہ وہ اس دوران ڈاکٹرز اور نرسز کو دیگر کاموں میں مدد فراہم کریں گی۔