پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جن کی گزشتہ روز شادی ہو چکی ہے ، شادی بہت ہی شاہانہ انداز میں ہوئی ہے ،اس شادی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ، اور یووا سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے جیسے کئی سیاست دانوں نے شرکت کی۔ ہربھجن سنگھ، گیتا بسرا، منیش ملہوترا، اور ثانیہ مرزا جیسی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق پرینتی چوپڑا اپنی رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اس موقع پر ان کا خاندان بھی جذباتی ہو گیا اور وہ بھی رو پڑا ۔ اور خاندان کے کچھ لوگوں نے رخصتی کے وقت نئے اس جوڑے کے لئے تالیاں بھی بجائیں۔
یوں پرینتی چوپڑا کی رخصتی ہو گئی ہے ۔ ”دوسری طرف پریانکا چوپڑا نے شادی میں شرکت نہیں کی” ، انہوں نے اپنی کزن پرینتی کی شادی میں شرکت تو نہ کی لیکن انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کزن پرینیتی کے لیے ایک دلی پیغام بھیجااور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری کزن کی شادی ہو گئی ہے ۔نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ بالی وڈ کی بہت ساری سلیبرٹیز نے پرینتی کو ان کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجیں۔ یاد رہے کہ پرینیتی نے بالی وڈ میں اپنا نام اور مقام بہت جلد صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر بنا لیا تھا۔ ان کے کریڈٹ پر نامور فلمیں ہیں جن میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔