برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0
62

لندن: برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

باغی ٹی وی : برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کیا ہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں ںے اس حوالے سے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

واضح رہے کہ لزٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی ہےاعداد و شمار کے تحت برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لزٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

لزٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کے قریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔ برطانوی قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ برطانیہ کل لزٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آنے تک ذمہ داریاں نبھاؤں گا پارٹی کا نیا لیڈر آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا اور نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔

قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھاان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ اور یوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اور مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے ان پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے استعفے دے دیئے ہیں برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا۔ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ نے تائیوان کے لیےمزید1 ارب 10 کروڑ ڈالرکا جدید اسلحہ روانہ کردیا

Leave a reply