پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجکاری کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ازخود بڑھا دیئے گئے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی،

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا،نجی کمپنی نے پاکستان ریلوے کے آؤٹ سورکی جانے والی ٹرنیوں کا کرایہ دس سے 60 فیصدتک بڑھادیا،نجی کمپنی نے کرائے بڑھانے پرریلوے حکام کوبھی آگاہ نہیں کیا،معاہدے کے تحت نجی کمپنی ریلوے کی منظوری کے بعد دس فیصد کرائے بڑھانے کااختیار رکھتی ہے، ترجمان ریلوے نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں دو دن میں رپورٹ آجائے گئی،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

ذرائع اوردستاویزات کے مطابق ریلوے نے جوٹرینیں حال ہی میں نیلام کی ہیں ان کے کرائیوں میں من مانا اضافہ کردیا گیاہے مہرایکسپریس جو کہ نیلامی کے بعد نجی کمپنی چلارہی ہے نے بھی کرائیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز مسافروں اورنجی کمپنی کے ملازمین میں تقرارمعمول بن گئی ہے راولپنڈی سے ملتان کے درمیان چلنے والی مہرایکسپریس کا کرائے میں 20فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے معائدے کے تحت کمپنی نجی کمپنی دس فیصد کرایہ بڑھاسکتی ہے مگر اس کے لیے بھی منظوری ریلوے سے لینی ہوگی کیوں کہ نجی کمپنی صرف کمرشل کوڈیل کرسکتی ہے جبکہ آپریشنل پاکستان ریلوے ہی دیکھے گا مہر ایکسپریس کاکرایہ جوپہلے 250روپے تھا نجی کمپنی نے بڑھاکر300کردیا ہے جبکہ بچوں کا کرایہ جوپہلے125روپے بنتا تھا اس کو200 کردیاہے

اسی طرح اٹک ایکسپریس کا بھی کرایے میں دس فیصد سے لے کر50 فیصد تک بڑھا دیا گیاہے۔ اس کے ساتھ جنڈایکسپریس،لاثانی ایکسپریس اور فیض احمدفیض ایکسپریس کاکرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اور کسی قسم کی ویلیوایڈیشن نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے محکمہ ریلوے کوباضابطہ آگاہ کیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے جن کنٹریکٹر زکے ساتھ معائدے کیاہے اس میں دس فیصد کرائے کنڈیشنل طور پربڑھائے جاسکتے ہیں جن کی ریلوے سے منظوری لازمی ہے کنڈیشنل کرائے بڑھانے کی اجازت اس وقت دی جاسکتی ہے جب یہ ویلیوایڈیشن کریں گے جس میں منرل واٹر،واش روم میں صابن، ہینڈواش نودیگرسہولیات شامل ہیں بڑھائیں گے،کوچز میں ویلیوایڈیشن کی جائے گی تو کرائے بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔

چیف کمرشل منیجر نے تمام ڈی سی اوز کوہدایت کی ہیں کہ چیک کریں کے نجی کمپنیوں نے ویلیوایڈیشن کی ہے کہ نہیں اور کرائے کتنے فیصد بڑھائے گئے ہیں ایک دو دن میں یہ رپورٹ آجائے گئی اس کے بعد اگر کنٹریکٹر نے خلاف ورزی کی ہوگی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگااور قانون کے مطابق کنڑیکٹ کو منسوخ  کیا جائے گا۔

رپورٹ محمد اویس،اسلام آباد

Leave a reply