پرائیویٹ‌ سکولوں نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا اعلان کردیا

0
29

پرائیویٹ‌ سکولوں نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی :آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اسلام آباد کانفرنس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 15اگست سےملک بھرسکولزکھولے جائیں‌گے ۔14اگست کو یوم آزادی کے موقع پرملک بھرسکولزمیں پرچم کشائی کااعلان کر دیا.

سکولز کھولنےوالےاداروں کوقانونی تحفظ دینے کے لیےلیگل سیل کاقیام کیا گیا۔رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

7.5کروڑ پاکستانی بچوں کےآئینی تعلیمی حقوق کی خاطر300 سے زائدرجسٹرڈپرائیویٹ سکولزایسوسی ایشنز، مدارس، پیف، پیما،فنی تعلیمی اداروں واکیڈمیز کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق: یہ دفعات طے کیں.

1-چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی، گورنرز، NCOCسے اپیل کہ15اگست سے SOPsکےتحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طورسکولز کھولےجائیں

2-گیلپ سروےمطابق74%والدین کا سکولز کھولنےکامطالبہ، WHOکی36لاکھ بچوں میں سےصرف ایک کےمتاثر ہونےکے خدشہ بارے مثبت ایڈوائزری،مدارس کے ملک بھر کامیاب تجربہ کی روشنی میں حکومت سکولز15اگست سے کھولنے کی توثیق کرے ۔کاشف مرزا

7.5کروڑ پاکستانی بچےاپنےآئینی حق سےمحروم،50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔25-Aریاست کا آئینی فریضہ ہے:کاشف مرزا

3-سکولز،پیف،پیما،دیگرتعلیمی اداروںواکیڈمیزکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔بندش سے50%ادارے مکمل بند،10لاکھبے روزگار ہوجائینگے ۔کاشف مرزا

4- حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کر رہی ہے،چائلڈلیبر رجحان میں خطرناک اضافہ ہواہے۔کاشف مرزا

5-امیروں کی اولاد کیلیےگھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ!

6-کرونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں،چین کے صوبےووہان،برازیل،سپین،انگلینڈ،انڈیا، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت امریکہ، روس، ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان، کوریا، سعودی عرب،اسرائیل، ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں؟ کاشف مرزا

7- سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں،فیز وائز سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں:کاشف مرزا

8-ٹیچرزتنخواہیں اور90فیصد اسکولزعمارتیں کے کرائےفکسُ ہیں۔وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں: کاشف مرزا

8- بورڈ امتحانات منسوخ کرنے پر45لاکھ طلباسےوصول شدہ25 ارب روپے واپس کریں :کاشف مرزا

9-حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20٪ کمی کاآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم ،امتیازی وغیر قانونی ہے:کاشف مرزا

9۔ انسانیت کے جذبہ اور ملک بھرکے مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرزاور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی:کاشف مرزا

10-خودکشی کرنے والےٹیچرزاوردیگرکی موت اور پنجاب بھر کی تعلیمی بدانتظامی کےذمےداروزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت دیگر تعلیم دشمن وزراتعلیم کوفوری بر طرف کیا جائے:کاشف مرزا

Leave a reply