پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی کا ٹائم فریم آگیا

باغی ٹی وی : صوبہ پنجاب میں آئندہ ہفتے سے پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی شروع کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں کے لیے 2 کروڑ 75 لاکھ کتب شائع کی جائیں گی۔

ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا کہ کتب مارچ کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ 372 پبلشرز پرائیوٹ اسکولز کے لیے کتب کی چھپائی میں شریک ہیں۔ڈاکٹر فاروق منظور کا مزید کہنا تھا کہ 15 اپریل تک تمام سرکاری اسکولوں میں کتب پہنچا دی جائیں گی۔

دوسری طرف نجی سکولزکی انگلش، اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں قابل اعتراض مواد پڑھانے کی شکایت موصول ہوئی ہین ، سی ای اوز ایجوکیشن کوچاروں مضامین کی کتابوں کی دو،دو کاپیاں محکمہ تعلیم پنجاب کو بھجوانے کی ہدایت کر دی شائع شدہ مواد کا جائزہ لیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کا نجی سکولز میں پڑھائی جانیوالی کتابوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ، وزیر معدنیات عمار یاسر نے اسمبلی میں کتابوں میں قابل اعتراض مواد پر سوال اٹھایا تھا جس پر انگلش، اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں مذہبی حوالے سے قابل اعتراض مواد پڑھانے کی نشاندہی پر سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا گیا،جنہیں تمام بڑے سکول سسٹم میں پہلی سے بارہویں تک پڑھائی جانیوالی کتب کی فہرستیں مرتب کرنے جبکہ انکی دو ،دو کاپیاں بھی محکمہ تعلیم پنجاب کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور متحدہ علما بورڈ یکساں قومی نصاب سمیت مذہبی حوالے سے کتابوں کا جائزہ لیں گے جسکے بعد قابل اعتراض مواد کو ختم کروایا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.