
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)حکومتی احکامات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے تاحال کھلے ہیں، پرائیویٹ سکولز مالکان کی من مانیاں عروج پر، ضلعی انتظامیہ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں، اسٹوڈنٹس کو گرمیوں کی چھٹیاں ندارد، بچے گرمی سے بے حال، ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے ، شہری
تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی شدت کے باعث حکومت پنجاب کی جانب سکولوں میں تعطیلات کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نجی سکولز مالکان نے تاحال سکول بند نہیں کئے، جس کے باعث بچوں اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 6جون سے شروع ہوچکی ہیں اور پرائیوٹ سیکٹر کو بند رکھنے بارے احکامات بھی جاری ہوۓ ہیں تاہم پرائیویٹ سکولز مالکان نے وزیر تعلیم کا حکم ہوا میں اڑا دیا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کے احکامات کو گورنمنٹ سکول، پیف مالکان اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے سکول بندش احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، دوہرا عذاب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اگر کوئی طالب علم چھٹی کرے گا تو اسے سزا کے ساتھ ساتھ جرمانہ دینا ہوگا اگر کوئی بھی طالبعلم جرمانہ نہیں دیگا اور چھٹی بھی کرے گا تو اس کو سکول سے نکال دیا جاۓ گا، طلبہ والدین اللہ وسایا ،محمد دین خان ،محمد اجمل، حفیظ احمد ،فضل حسین ،واحد بخش و دیگرنے کہاکہ محکمہ تعلیم افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سکولز مالکان اور اساتذہ نے تعلیم کو تجارت بنا کے رکھ دیا ہے دریں اثنا انہوں نے محکمہ تعلیم ضلعی افسران سے گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے پر اور جرمانہ عائد کر کے لوٹ مار کرنے پر سکولز مالکان اور اساتذہ کے خلاف فی الفور کاروائی کر کے اور طلبا و طالبات کو چھٹیاں دینے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے