پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ملک بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے کہا کہ ایچ ای سی غیر قانونی کیمپس سے پاس آوٹ طلبا کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں فراہم کرے ملک بھر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی یکساں پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے،نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وفاق اور صوبائی حکومتیں ایچ ای سی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں،سوال تھا کہ کیا پرائیویٹ یونیورسٹیاں اپنی حدود سے باہر ذیلی کیمپس قائم کر سکتی ہیں یا نہیں،ایچ ای سی نے واضح کر دیا کہ یونیورسٹیز کو اپنی حدود سے باہر کیمپس قائم کرنے کی اجازت نہیں،ایچ ای سی نے کئی بار پرائیویٹ یونیورسٹیز کو غیر قانونی کیمپس کے قیام پر الرٹ جاری کیے، ایچ ای سی کے مطابق غیر قانونی سرگرمیاں روکنے میں وفاق اورصوبوں میں تعاون ناگزیر ہے،وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا،
وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے نیب کو نجی یونیورسٹیوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا،عدالت نے کہا کہ ایچ ای سی کے پاس اختیارات ہیں، نیب کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت نہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرایچ ای سی کمزور ہے تو وفاق کو حکم دیں گے قوانین میں ترمیم کرے، وکیل طلبا علی ظفر نے کہا کہ طلبا لاہور ہائیکورٹ اپنی ڈگریوں کے لیے گئے تھے،لاہور ہائیکورٹ نے نجی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کو غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درست اور حقائق پر مبنی فیصلہ دیا،
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال