پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

0
56

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی : پریانکا چوپڑااور ان کے شوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی انہوں نے لکھا کہ ‘ہمارے ہاں آج سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں-

پریانکا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا بیان سامنے آگیا

پریانکا اور نک جونس کے اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا سمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ کی شوبز شخصیات نےانہیں مبارکباد پیش کی-

تاہم امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر ‘بیٹی’ کی پیدائش ہوئی ہے، اگرچہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

پریانکا اور نک جونس کی طلاق ہو گئی؟

واضح رہے کہ بالی وڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، پریانکا وہ پہلی اداکارہ نہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی اس سے قبل شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت متعدد شخصیات کے ہاں سرو گیسی کے ذریعے پیدائش ہوئی-

اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا، شاہ رخ کے پہلے بھی دو بچے آریان اور سہانا تھے-

اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤخان کی پیدائش ہوئی۔

بھارتی اداکار تشار کپور نے بھی سروگیٹ ماں کے ذریعے اپنے بچے کو 2016 میں جنم دیا جس کا نام ان کی بہن پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکشیا رکھا جبکہ ایکتا کپور نے خود بھی 2019 میں بیٹے کو سروگیسی کے ذریعے پیدا کیا اور یوں وہ 27 سال کی عمر میں ماں بنیں۔ ایکتا اور تشار نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں بہن بھائی بغیر شادی کے بچوں کے ماں اور باپ ہیں۔

اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے عمل کے ذریعے ہوئی۔

اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش بھی سروگیٹ مدر کے ذریعے ہوئی اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ویان بھی ہے۔

اداکارہ سنی لیونی کے گھر 2018 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر اداکارہ کافی خوش تھیں اس سے قبل اداکارہ نے ایک بیٹی کو بھی گود لیا تھا-

بھارتی معروف فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی اسی عمل سے 2017 میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کے والد بنے۔

خیال رہے کہ سرو گیسی میں اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے پھر 9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے-

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص…

حالیہ عرصے میں سروگیسی یا کسی دوسرے کی کوکھ سے بچے کی پیدائش ہونا عام ہوتا جا رہا ہے۔ جب بیوی کسی وجہ سے خود بچے کو جنم نہ دے سکے تو میاں کے نطفے اور بیوی کے بیضے سے لیبارٹری میں جنین (بارور بیضہ) تیار کرکے اسے کسی صحت مند عورت کے رحم میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قدرتی عمل سے گزر کر ایک بچہ بننے کے بعد مقررہ وقت پر پیدا ہوجاتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جسے ’’سروگیسی‘‘ (surrogacy) کہا جاتا ہے۔ اس طرح بچے کو جنم دینے والی خاتون کو ’’سروگیٹ مدر‘‘ (surrogate mother) یا متبادل ماں کہا جاتا ہے۔ یہ عورت اگرچہ اس بچے کی حقیقی ماں نہیں ہوتی لیکن اس کے رحم میں جنین منتقل کردیا جاتا ہے جسے وہ نو مہینے اپنے رحم میں پالتی ہے اور جنم دیتی ہے وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔

اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

Leave a reply