پریانکا چوپڑا کیوں ہوئیں خوش ملالہ یوسفزئی سے ؟

0
44

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ جو کہ ملالہ یوسفزئی سے بہت زیادہ متاثر ہیں وہ اکثر و بیش تر ملالہ سے ملتی اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ ملالہ کی امن کے لئے کاوشوں کی بہت سراہنا کرتی رہتی ہیں۔ پریانکا چوپڑہ ملالہ یوسفزئی سے بہت ہیں خوش ان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی کامیڈین حسن منہاج کو انفالو کرکے بہت اچھا کام کیا ہے۔ امریکی کامیڈین حسن منہاج نے ملالہ یوسفزئی کا اپنے ایک پروگرام میں مذاق اڑایا اور کہا کہ میں تو ملالہ کو فالو نہیں کرتا لیکن یہ مجھے فالو کرتے ہیں۔ اس قسم کے مذاق کی وڈیو کے منظر عام پر آنے

کے بعد ملالہ یوسفزئی نے بھی حسن منہاج کو انفالو کر دیا اور ملالہ کے اس عمل سے ان کے مداح کافی خوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو بالکل بھی فالو کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو دوسروں کا مذاق بناتے ہیں اور ان کی عزتیں اچھالتے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے جب حسن منہاج کو انفالو کیا تو ان کے مداحوں میں سب سے پہلے پریانکا چوپڑہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملالہ کی جانب سے ایسا ہی کیا جانا چاہیے تھا۔پریانکا چوپڑہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں حسن منہاج کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا اور لکھا کہ یہ وہی لڑکی ملالہ ہے جس کا مذاق بنایا گیا ہے۔

Leave a reply