16ویں شاہ خان اسکی کپ اور نیشنل بائیتھلون چیمپئن شپ 2022 اختتام پزیر

0
23

16ویں شاہ خان اسکی کپ اور نیشنل بائیتھلون چیمپئن شپ 2022 کی تقسیم انعامات کی تقریب پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں منعقد ہوئی۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید کوثر حسین ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ پلانز نیشنل لاجسٹک سیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ کی فیڈرل ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، ایئر کموڈور جاوید اقبال سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

پاک فضائیہ نے 16ویں شاہ خان اسکی کپ کی ونر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پی اے ایف اسکیرز کا کھیل کے افتتاحی دن سے ہی پلہ بھاری رہا اور انہوں نے 16ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں 02 تمغے اپنے نام کر لیے۔ سلالم کیٹیگری میں سول ایوی ایشن کے ذاکر حسین نے طلائی، پاک فضائیہ کے عبید اللہ نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے حمزہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک آرمی کے لانس نائیک شکیم نے طلائی جبکہ سول ایوی ایشن کے ذاکر حسین نےچاندی اور پی اے ایف کے شاہ زمان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

نیشنل بائیتھلون مقابلوں میں گلگت بلتستان کے عالم مقصود نے طلائی، گلگت بلتستان سکاؤٹس کے خان اسحاق نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے شاہ نوران نے کانسی کا تمغے اپنے نام کر لیے۔

پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام یہ کھیل ہر سال نلتر اسکی ریزورٹ میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان سرمائی کھیلوں میں ملک بھر سے تقریباً 26 قومی اسکیرز نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ، پاک آرمی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، اسلام آباد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے نیشنل بائیتھلون چیمپئن شپ کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا۔

پاکستان ایئر فورس اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان مشترکہ طور پر ملک میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے اور گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے برفیلے پہاڑوں میں کھیلوں کی سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال ان تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔

ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

@MumtaazAwan

Leave a reply