ہماری بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے. مریم اورنگزیب

0
28

اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے. مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی حالیہ صورتحال عمران پروجیکٹ کی وجہ سے ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے، ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت 2018 میں عوام کو سستی روٹی ، چینی آٹا، بجلی، گیس اور پٹرول دے کر گئی تھی، ہم نے نوجوانوں کو روزگار، سی پیک اور14000 میگاواٹ بجلی دی اور دہشت گردی سے پاک پاکستان دیا، ملک کو تاریخی 6.2 فیصد ترقی اور آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرکے ن لیگ ہی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران پروجیکٹ نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا، مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام عمران پروجیکٹ کی وجہ سے ہے، اسی نے عوام کوغربت ، آٹا، چینی دالیں اورتیل مہنگا کیا۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں روٹی مہنگی ہے تو عمران پروجیکٹ کی وجہ سے ہے، آج سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پرگرام عمران پراجیکٹ کا عوام کو دیا تحفہ ہے، مہنگی بجلی اور گیس بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

Leave a reply