سول ایوی ایشن اتھارٹی ملازمین پرمہربان : 450 ملازمین کوترقیاں دے دی گئیں‌

0
25

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی ملازمین پرمہربان : 450 ملازمین کوترقیاں دے دی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے کے سیکڑوں ملازمین کو گریڈ 5 سے 6 میں ترقی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقیاں جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے 450 ملازمین کی گریڈ پائیو سے اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے ڈاریکٹر ایچ آر ملک مظہر نے پروموشن دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سی اے اے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیارہ ویجیلنس شعبے کے 151 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، فائرشعبہ کے 71 جبکہ ایرٹریفک کنٹرول کے 21 ملازمین کو بھی اسٹاف گروپ 6 میں ترقی دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ایس کیو ایم ایس شعبہ 19, آڈٹ کے 11 اور کمیونیکیشن شعبے کے 2 ملازمیں کو بھی اگلے گریڈ میں پروموٹ کیا گیا ہے

Leave a reply