ڈی جی خان :آر پی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ اجلاس کاانعقاد

ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزادخان)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ اجلاس کاانعقاد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، راجن پور، اور لیہ بطور ممبر بورڈ شریک ۔ افسران کی انفرادی کارکردگی، میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد اور ریکارڈ کا جائزہ۔ 38 سب انسپکٹرز کی بطور انسپکٹر پرموشن ریکمینڈیشن انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں پرموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ پرموشن بورڈ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمدراشد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ رضا صفدر کاظمی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمدناصر سیال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسد الرحمٰن شریک ہوئے ۔ پروموشن بورڈکے اجلاس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر ترقی کے مجوزہ معیارکے مطابق 38 سب انسپکٹرز کے ترقی کے کیسز اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ پرموشن بورڈ کی سفارشات پر زیر غورسب انسپکٹرز میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز کی انسپکٹر پرموشن کے لیے ریکمینڈیشن انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پروموشن بورڈ میں افسران کی انفرادی کارکردگی ، میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ریکمنڈیشن بھجوائی گئی ہے۔ بر وقت ترقی ہر قابل پولیس افسر کا حق اس کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے ۔ ترقی کے بعد آفیسران کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ پولیس افسران خدمت کو اپنا شعار بنا کر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ اُمید کرتا ہوں ترقیاب ہونے کے بعد افسران ڈیوٹی کو پہلے سے زیادہ احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

Comments are closed.