مزید دیکھیں

مقبول

بھانجوں کے ہاتھوں ماموں قتل ،ایک ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں بھانجوں کے ہاتھوں...

حکومتی کارکردگی میں بہتری کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری...

سوشل میڈیا پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے16 افراد دوبارہ طلب

جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 16 افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اور ان افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت رؤف حسن اور شاہ فرمان بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جبکہ 14 مارچ کو علیمہ خان طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ اور جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اور نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان