
اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا میرا بنیادی حق ہے، علی امین گنڈا پور رانا ثنااللہ کو جواب دے دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بندوق اور لوگ جمع کرنے کی آڈیو جاری کیے جانے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا میرا بنیادی حق ہے۔
عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے آڈیو لیک کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ ‘رانا ثنااللہ میں اپنے لوگوں کی حفاظت کروں گا اور یہ میرا بنیادی حق ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یاد رکھیں میں اسی طرح ردعمل دوں گا جس طرح آپ حملہ کریں گے اور میں دہراتا ہوں کہ میں جس طرح آپ حملہ کریں گے اسی طرح ردعمل دوں گا’۔
Rana sanaullah I will protect my people and it’s my fundamental right and I will react the way u will attack mind it and I repeat I will react the way u will attack I challenge and remind u our forefathers gave their lives for azadi and we will sacrifice ours for haqeeqi azadi
— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 29, 2022
علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ کو چیلنج اور یاد دلاتا ہوں کہ ہمارے آباد واجداد نے آزادی کے لیے اپنی جانیں دی تھیں اور ہم حقیقی آزادی کے لیے اپنی جانیں دیں گے’۔
عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو جاری کی تھی، جس میں پی ٹی آئی رہنما دوسرے شخص سے بندوقیں کتنی ہیں، لائسنس اور بندوں کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔