پی ٹی آئی حکومت کا ایک اوراحسن اقدام : تحفظ بنیاد اسلام بل نافذ، خلاف ورزی پر 5 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا

0
63

لاہور:محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا۔ اس حوالے سے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کو دیدیئے گئےہیں۔ ڈی جی پی آر یا ان کی مقرر کردہ خصوصی ٹیم پرنٹنگ پریسوں پر چھاپے بھی مار سکے گی۔

باغی ٹی وی کے مطابق تحفظ بنیادِ اسلام قانون پنجاب میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے قانون کو حتمی منظوری ملنے کے بعد صوبے بھر میں نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا یا دونوں سزائیں اکٹھی بھی دی جا سکیں گی۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا۔

اس حوالے سے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کو دیدیئے گئےہیں۔ ڈی جی پی آر یا ان کی مقرر کردہ خصوصی ٹیم پرنٹنگ پریسوں پر چھاپے بھی مار سکے گی، جبکہ کوئی متنازع مواد آنے پر ڈی جی پی آر اسے متحدہ علماء بورڈ میں پیش کرے جس کا حتمی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار متحدہ علماء بورڈ کو ہوگا۔

Leave a reply