تنگوانی: سماجی ،مذہبی اورسوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا

تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )سماجی ،مذہبی اورسوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق تنگوانی سے سماجی ، مذہبی اور سوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر جانے کے لئے نکالا گیاتھا، سوشل ورکر صدام حسین لاشاری کی ناحق قتل کی خلاف احتجاجاََ پیدل جلوس نکالا گیا اور پیدل مارچ کامقصد صدام حسین لاشاری قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے اور انصاف دلانے اور مقتول کے ورثاء سے ہمدردی کیلئے نکالا گیا اب یہ پیدل مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا ہے –

Leave a reply