دنیاکےڈاکٹرزانسانیت کوبچانےکی تگ ودومیں؛ہمارےڈاکٹرزاپنی منوانےکے چکروں،مریض،شہری سب رسوا،بددعائیں دینے لگے

0
25

لاہور:دنیاکے ڈاکٹرزانسانیت کوبچانے کی تگ ودو میں؛ہمارےڈاکٹرزاپنی منوانے کے چکروں میں احتجاج کی راہ پر،مریض بھی رسوا،شہری بھی خوار،اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کی مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ راستے بند ہونے سے شہری خوار ہو کر رہ گئے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، چلڈرن اور میو ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف شدید نعرہ بازی کی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت ایم ٹی آئی ایکٹ کو نہیں مانتے۔ حکومت نے مشاورت کے بغیر بل اسمبلی سے پاس کروایا تو سخت درعمل دیں گے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد دھرنا موخر کر دیا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب احتجاجی دھرنے کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ ایم ٹی ائی صحت کا اصلاحاتی ایکٹ ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس سڑکوں پر آکر سیاست چمکا رہا ہے۔ ایکٹ کا مقصد مالی اور انتظامی خود مختاری ہے۔ کورٹ کی ڈائریکشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز سے مشاورت کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس سے 30 سے زائد مشاورتی ملاقاتوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ ہم مریضوں کی بھلائی کے لیے ایم آئی ٹی ایکٹ لا رہے ہیں۔

Leave a reply