اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان،عراق،برطانیہ،اسپین،جرمنی ،برسلزاورفرانس سمیت دیگردنیامیں احتجاجی مظاہرے

0
38

لندن :بریکنگ: اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان برطانیہ، اسپین، جرمنی اورفرانس سمیت دیگردنیا میں احتجاجی،مذمتی مظاہرے،اطلاعات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پاکستان ،برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس ، آسٹریلیا، قطر و دیگر ممالک میں مظاہرے کیےگئے۔

کراچی میں مجلس وحدت المسلمین، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے، مسلم اُمّہ بھی فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے، اسرائیلی حکومت نے رمضان اور عید کے مقدس ایام میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جس کی مثال نہیں ملتی۔

 

لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔لندن میں فلسطین کی حمایت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ،ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا

‏عراق کے دارالحکومت کے تحریر سکوائر میں فلسطین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا

یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ ہوا ،جس میں‌ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ، مبصرین کےمطابق برسلز میں فلسطین کی حمایت میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام تمام حکومتوں سے بڑے ہیں، ہماری بات سنو، اسرائیل کی حمایت بند کرو

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔اس طرح جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔اسرائیل کےغزہ پرحملوں کے خلاف فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرے ہوئے، مظاہرین پرمنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

 

‏آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،مظاہروں میں اسرائیلی مظالم ختم کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی الگ آزاد ریاست سمیت حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا

 

 

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply