صحافتی تنظیموں کا احتجاج رنگ لے آیا.

0
27

لاہور:صحافتی تنظیموں کا احتجاج رنگ لے آیا.،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب،اسپیکرپنجاب اسمبلی اوروزیراعلیٰ‌پنجاب کی طرف سے صحافیوں کے خلاف امتیازی بل غیرفعال کرنے کے حوالے سے خبروں نے صحافیوں‌کی خوشیوں میں اضافہ کردیا ہے

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظورشدہ اسحتقاق بل 2021 کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد حسین بٹ اورایمرا کے صدر آصف بٹ کی طرف سے احتجاج کے بعد اس بل کوواپس لینے کا اعلان کردیا گیا ہے

 

 

ادھر اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کا کہنا گورنرپنجاب،اسپیکر پنجاب اسمبلی اوروزیراعلیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہےکہ وہ صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوروہ اس بل کوواپس لینے کا وعدہ کرتے ہیں

اس وعدے کے بعد صحافتی تنظیموں اوررہنماوں نے گورنرپنجاب، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اوروزیراعلیٰ‌پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے

Leave a reply