’یوم جمہوریہ‘ کا جشن مناتا بھارت دھماکوں سے لرز اُٹھا،آسام کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زورپکڑگئی

0
35

گوہاٹی: ’یوم جمہوریہ‘ کا جشن مناتا بھارت دھماکوں سے لرز اُٹھا،آسام کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زورپکڑگئی ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے ’یوم جمہوریہ‘ پر ریاست آسام یکے بعد دیگرے ہونے والے 4 زوردار دھماکوں سے گونج اُٹھا۔

بھارت میں ہونے والے ان بم دھماکوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں تاہم اس اہم قومی دن کے موقع پر ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔

Demonstrators form a human chain after Republic Day celebrations to protest against a new citizenship law in Kolkata, India, January 26, 2020. REUTRS/Rupak De Chowdhuri

یہ دھماکے گُورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ہوئے ہیں تاہم دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گوردوارہ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے بازار بھی خالی تھا۔

پولیس نے گرنیڈ دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری تنظیم ’الفا‘ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، دھماکے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے منفی پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والی محرومیوں نے کئی علیحدگی پسند جماعتوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ایک یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ULFA بھی ہے جس کی جڑیں پڑوسی ملک میانمار میں بھی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کی لوک سبھا اور راجیا سبھا نے متنازع شہریت ترمیمی بل منظور کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں خصوصاً ریاست آسام میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Demonstrators gesture during a protest against a new citizenship law on the outskirts of Mumbai, India, January 26, 2020. REUTERS/Francis Mascarenhas

علاوہ ازیں 9 جنوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو متنازع شہریت قانون کے نفاذ پر سخت احتجاج کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا آسام کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا تھا۔

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع شہریت قانون کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ممبئی میں ایک اجلاس منعقد کروایا تھا جس میں نامور فلمی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ایک بھی اداکار یا اداکارہ نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

4جنوری کو بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کے منظور کردہ مسلمان مخالف شہریت قانون کے خلاف جنوبی شہر بنگلور میں تقریباً 30 ہزار، سلی گوری میں 20 ہزار سے زائد اور چنائی میں

Leave a reply