وزیراعظم کی زیرصدارت عوام کو بلاتعطل سستی بجلی کی فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس، مشاورت

0
20

اسلام آباد :وزیراعظم کی زیرصدارت عوام کوبلاتعطل سستی بجلی کی فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس، مشاورت ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کےلیے اصلاحاتی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خابن کی زیر صدارت سستی بجلی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی عمل کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں معاشیات اور توانائی کے شعبے سے منسلک ماہرین شریک تھے، جنہوں نے عوام کو سستی بجلی کے نظام میں اصلاحات اور بہتری کےلیے تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیراعظم نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کے ماہرین کی تحقیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کےلیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہے، توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی، اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر توجہ نہیں دی گئی، ملک میں معاشی و اقتصادی ترقی کے پوٹینشل سے استفادہ نہیں اٹھایا گیا۔

Leave a reply