صوبائی الیکشن کمشنر کا دورہ ژوب،کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

کوئٹہ :کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ ،اطلاعات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر کا دورہ ژوب، کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے 12 ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع ژوب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی الیکشن کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹونمنٹ الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پرڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

میٹنگ میں موجود ڈی ایس پی ژوب سکندر خان ترین اور پاک آرمی کے میجر عمر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو الیکشن میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اگاہ کیا اور بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے پول پروف سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع صوبائی الیکشن کمشنر نے اطمنان کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر محمد سلیم، اسسٹنٹ کمشنر ژوب روحانہ گل، ریٹرننگ افیسر کینٹونمنٹ الیکشن زمیر حسین، اے ڈی سی جار اللہ، اور الیکشن افیسر ژوب اخلاق احمد نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.