صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا صحت کارڈز کی تقسیم پراظہارخیال

0
61

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت صحت سہولت کارڈزکے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا اس
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ خان سنبل،سیکرٹری فنانس افتخار ساہو،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوارن ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری فنانس افتخار ساہونے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنز میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کے حوالہ سے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا اظہارخیال یہ تھا کہ رواں سال کے مالی بجٹ کے اختتام تک ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈز تقسیم کردئیے جائیں گے۔اب تک دونوں ڈویژنزمیں 42فیصدصحت سہولت کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں۔دسمبر2021تک پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان 7لاکھ 20ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پنجاب کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کیلئے ہوم ورک مکمل ہوچکاہے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارصوبہ بھرمیں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔صحت سہولت کارڈزکے ذریعے پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بے پناہ آسانیاں پیداہونگی۔ پاکستانی عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں سہولت دیناوزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل خاندان سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ اِم پینل کئے گئے 300سے زائدنجی ہسپتالوں سے بھی 7لاکھ20ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔صحت سہولت کارڈزکے ذریعے علاج کروانے والے خاندان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکو کروڑوں دعائیں دے رے ہیں۔

Leave a reply