صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری کا نارووال کا تفصیلی دورہ

0
23

نارووال
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری کا نارووال کا تفصیلی دورہ, جے ایم کے مارکی میں رورل ایڈ اور آواز دو کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ،اولڈ ایج ہوم، ماڈل چلڈرن ہوم, صنعت زار, دارالامان سمیت نارووال یونیورسٹی اور کرتار پور کا دورہ کیا اور ان اداروں کی خدمات کا جائزہ لیا, اسسٹنٹ کمشنر نارووال عثمان سکندر ,اے سی ہیڈ کوارٹر محمد اکرم، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ڈوثرن کوثر بلال حسین, مزمل یار،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر رانا زاہد اقبال،ٹرانسجینڈرز و دیگر خواتین وحضرات بھی اس موقع پر موجودتھے.

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب صوبہ بھر میں نہ صرف خود سماجی خدمات فراہم کرتا ہے بلکہ غیر سرکاری رفاحی تنظیموں کے تعاون سے انسانی خدمت کے سینکڑوں فلاحی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں, انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کا کلچر بدل کر رکھ دیا,رسول خدا (ص) نے بچیوں کو زندہ دفن کرنے کی پرزور مذمت کی، مشرکین مکہ نے حقوق نسواں کی بات پر حیرت کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ مسلمانوں کے لئے رول ماڈل ہیں. انہوں نے کہا کہ اسلام کو پہلا سہارا ایک عورت نے ہی دیا، یہی سمجھنے کی بات ہے، اسلام کی پہلی محسن ایک خاتون ہی تھیں.عورتوں پر تشدد کا کلچر اسلامی تعلیمات کے منافی ہے.
انہوں نے کہا کہ حیا عورت کا زیور ہے، پردہ کرنا خاتون کی اپنی چوائس ہے. انہوں نے کہا کہ دارالامان میں آنے والی عورتوں کی کردار کشی بدقسمتی ہے.

دارالامان میں آنے والی 95 فیصد خواتین مظلوم اور ستائی ہوتی ہیں، سوشل ویلفیئر کے ادارے خواتین کی امداد کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے تمام طبقات کردار ادا کریں. صوبائی وزیر سیدیاور عباس بخاری نے صنعت زار میں طالبات کے ہاتھوں سے بنی ہوئی ہینڈی کرافٹ کیلئے ڈسپلے سنٹر بنانے کی ہدایت کی جس سے ان اشیاء کی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی. رورل ایڈ اور آواز دو این جی اوز کی جانب سے اقدامات کو سراہتے ہوئے خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ ہم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ہمیں شناختی کارڈز کے حصول میں کافی مشکلات درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے

اس کے علاوہ بلا امتیاز معاشرتی،تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں میں خواجہ سرا افراد کو شمولیت کے مواقع فراہم کئے جائیں جو کہ انکا قانونی اور سماجی حق ہے اس کے علاوہ ہمارے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ ہم بھی عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔اور حکومت مختلف مختلف محکموں میں بھرتیوں میں بھی ہمارا حصہ مختص کیا جائے ۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسید یاور عباس بخآری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی حکومت کا منشور ہی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نہ صرف حوصلہ افزائی بلکہ انکی فلاح و بہبود کرنا ہے ۔اس ایجنڈے پر حکومت تیزی سے عمل پیرا ہے۔صوبہ بھر میں پناہ گاہوں کا قیام اور سماجی شعبوں کو مضبوط اور فعال بنانا ریاست مدینہ کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی رائے دینا ترقی کی ضامن ہے۔آپ کے شناختی کارڈز و دیگر مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔ہم دنیا میں سب سے پہلی تعلیم گاہ لاہور میں بنانے جا رہےہیں۔ ہم خواجہ سراؤں کو بھی معاشرے کا فعال شہری بنائیں گے اور ہنر مندی کے علاوہ نوکریوں میں بھی کوٹہ مختص کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست سے بھی غلطی سرزد ہوئی ہے ہم سکل ڈویلپمنٹ سنٹر بنائیں گے اور ہنر مندی بھی سکھائیں گے آپکے حق کی بات بلند کریں گے۔ماضی میں ریاست نے زمہ داری پوری نہیں کی۔موجودہ حکومت زمہ داری کے ساتھ یہ فرض نبھانے گی۔ہم ملک کے تمام طبقوں کے افراد کے مسائل کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

اور خواجہ سراؤں سے ناچنے گانے اور بھیک منگوانے کی بجائے انہیں سود قرضے دئیے جائیں گے تاکہ وہ بھی با عزت روزگار کما کر معاشرے کے کار آمد شہری بن کر ملکی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صاف اور سرسبز مہم کے تحت صوبائی وزیر سوشل ویلفئر سید یاور عباس بخاری نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے سبزہ زار میں پودا لگانے کے بعد دعا کی ۔ اس موقع پرڈائریکٹر کوثر حسین بلال, مزمل یار، رانا زاہد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے.

Leave a reply