پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا تھا. پولیس رپورٹ

جڑانوالہ میں گھر جلائے گئے تھے
jaranwala

سانحہ جڑانوالہ سے متعلق فیصل آباد پولیس کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا جس کے مطابق سانحہ کی اصل وجہ مسیحی برادری کے 2 افراد کی آپس میں ذاتی رنجش تھی جبکہ ترجمان فیصل آباد پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ 2 مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، ملزم پرویز مسیح کو عمیرعرف راجہ اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

ترجمان کے میڈیا کو جاری اعلامیہ میں بتایا کہ ملزم پرویز مسیح کی جانب سے عمیر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی گئی اور اس سلسلے میں اس نے ایک اجرتی قاتل کو پیسے اور موٹر سائیکل بھی فراہم کی تاہم قتل کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی جبکہ ترجمان نے بتایا کہ قتل کی کوشش میں ناکامی کے بعد ملزم پرویز نے توہین قرآن کی گھناؤئی سازش کی اور اس سازش میں اس کے ساتھ مزید دو افراد بھی شامل تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
علاوہ ازیں پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور بے حرمتی کی جسے دیکھ وہاں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس کے نتیجے میں مسیحی بستوں میں گھر اور چرچز نذز آتش ہوئے، ترجمان کے مطابق مقدمے میں ملزم پرویز مسیح اور عمیر راجہ سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 اگست کو جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب کے الزامات کی پاداش میں مسیحی بستیوں میں گھر اور چرچز کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

Comments are closed.