سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

0
52

سیالکوٹ: پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے لئے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پاکستان سے امداد بھجوائی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا جسے توہین مذہب کے نام پر فیکٹری ورکرز کے ہجوم نے ہلاک کیا تھا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں 0.1 ملین ڈالر منتقل کیے ہیں-

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

علاوہ ازیں پریانتھا کی فیکٹری کی جانب سے بھی ان کی تنخواہ 1667 یو ایس ڈالر بھی اس کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔


دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 79 ملزمان کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 31 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا گوجرانوالہ کی انسداددہشت گردی عدالت میں پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے 79 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

پولیس نے عدالت کو بتایا 7ملزمان کو پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آج پیش کئےگئے79 ملزمان میں ایک اورملزم کی گرفتاری ہوئی ہے عدالت نے تمام 79 ملزمان کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور تمام ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلےگئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا تھا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں، پاکستانی حکومت کی تحقیقات درست سمت میں ہیں، وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان حکومت سے گزارش ہے کہ بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا بھائی ہنس مکھ ، انجینئر اور فیملی میں سب سے چھوٹا تھا، وہ ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتا تھا ، اس نے کبھی پاکستان سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔

پریانتھا کمارا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کا ایک بھائی کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور وہ ابھی بھی کراچی میں موجود ہے، ہمیں پاکستان پسند ہے، ایسا واقعہ کہیں بھی ہوسکتا ہے پاکستان کے بارے میں ہمارے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔ وہ خود بھی فیصل آباد میں ملازمت کرتے تھے، پاکستانی لوگ بہت ملنسار ہیں، وہ بہت سے ممالک میں رہے، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، پاکستانی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مزید ایسے واقعات نہ ہوں۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

Leave a reply