پی ایس ایل 2021: ملتان سلطان کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست

0
22

ابوظہبی :پی ایس ایل 2021: ملتان سلطان کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جس پر کپتان عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو کامیابی دلاتے ہوئے رحمٰن اللہ گرباز کو چلتا کردیا۔

کپتان محمد رضوان کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 40 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر صہیب کی 14 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

نئے بلے باز رلی راؤسو نے بھی رضوان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے جس میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کا حصہ 44 رنز رہا۔

108 کے مجموعی پر کراچی نے تیسری کامیابی اس وقت حاصل کی جب تھسارا پریرا نے پریرا کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔

اسی اوور میں سلطانز کو ایک اور بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب باؤنڈری سے شاندار تھرو کے نتیجے میں کپتان رضوان پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز سے آئے شیمرون ہٹمائر کی اننگز بھی 7 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور یوں سلطانز پانچویں وکٹ بھی گنوا بیٹھے۔

پانچ وکٹیں گرنے کے بعد خوشدل کا ساتھ دینے سہیل تنوری آئے اور دونوں نے اختتامی اوورز میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلا دی۔

دونوں کھلاڑیوں نے 48 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شرجیل خان صرف 4 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور 16 گیندوں پر 11 رن بنانے کے بعد عمران طاہر کی وکٹ بن گئے۔

نجیب اللہ زدران نے ایک چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن وہ بھی وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں عمران کی گیند پر آؤٹ قرار پائے۔ کراچی کنگز نے 11.3 اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر 77 رنز درکار تھے اور انہیں فتح کے لیے 51 گیندوں پر مزید 100 رنز درکار تھے، ایسے میں بابر اعظم کا ساتھ دینے چیڈوک والٹن آئے۔

والٹن 23 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے بابر کے ہمراہ 77 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔اس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کی جیت کی امید بھی دم توڑ گئی اور ملتان سلطانز نے میچ میں 12 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، تھسارا پریرا، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، رائلی روسو، شیمرون ہٹمائر، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، عمران خان، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی۔

Leave a reply